فضائی دفاع مضبوط بنانے میں مدد دی جائے، سعودی عرب کی جنوبی کوریا سے درخواست

Last Updated On 19 September,2019 11:50 am

ریاض: (روزنامہ دنیا) سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے ملک کا فضائی دفاع مضبوط بنانے کے لیے جنوبی کوریا سے مدد کی درخواست کردی۔

جنوبی کوریا کی نیوز ایجنسی کے مطابق دونوں ملکوں نے اس معاملے پر مشاورت جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ دوسری طرف سعودی عرب اور جنوبی کوریا کے درمیان مشترکہ ایٹمی ریسرچ پروگرام چلانے کا معاہدہ بھی طے پاگیا۔ بتایا گیا ہے کہ معاہدے کا مقصد ایٹمی توانائی کے پرامن استعمال کے لیے سعودی عملہ تیار کرنا ہے۔  

Advertisement