اقوام متحدہ کے اجلاس میں شرکت کیلئے ایرانی صدر، وزیر خارجہ کو امریکی ویزا جاری

اقوام متحدہ کے اجلاس میں شرکت کیلئے ایرانی صدر، وزیر خارجہ کو امریکی ویزا جاری

ایران کا کہنا ہے کہ امریکا نے ایرانی صدر حسن روحانی اور وزیر خارجہ جواد ظریف کو آئندہ ہفتے نیویارک میں ہونے والے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کے لیے ویزے جاری کر دیئے ہیں۔

ایرانی مشن برائے اقوام متحدہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف آج اور صدر حسن روحانی پیر کو نیویارک پہنچیں گے۔