البانیہ میں 6.4 شدت کے زلزلے نے تباہی مچا دی، 6 افراد ہلاک ، 600 زخمی

البانیہ میں 6.4 شدت کے زلزلے نے تباہی مچا دی، 6 افراد ہلاک ، 600 زخمی

 زلزلے نے دارالحکومت کے شمال مغربی شہروں تھومن اور دریس کے درمیانی علاقے کو شدید متاثر کیا جہاں ہلاکتوں کی تعداد 6 ہو گئی، 6.4 شدت کے زلزلے سے کئی عمارتیں زمین بوس ہو گئیں۔ علاقے میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی جبکہ ریسکیو اہلکاروں اور آرمی ٹیموں نے امدادی کارروائیوں کا آغاز کر دیا جو زلزلہ متاثرین کو محفوظ مقامات پر منتقل کر رہے ہیں۔

دریس کے قریب ایک ریسکیو اہلکار گرنے والی عمارتوں سے متاثرین کو بچاتے ہوئے شدید زخمی ہو گیا، صدر الیت میتا نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ زلزلے سے متاثرہ افراد کی امداد کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں، انہوں نے کابینہ کو عالمی امداد کی اپیل کرنے کی ہدایت بھی کی۔

ہمسایہ ملک کسووو نے امدادی ٹیمیں البانیہ روانہ کر دی ہیں جبکہ یورپی یونین نے امداد بھجوانے کی پیشکش کی ہے۔