94 سالہ ملائیشین وزیراعظم مہاتیر محمد کی بیٹی کے ساتھ ڈانس کی ویڈیو وائرل

94 سالہ ملائیشین وزیراعظم مہاتیر محمد کی بیٹی کے ساتھ ڈانس کی ویڈیو وائرل

اس ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وزیراعظم مہاتیر محمد ایک چیریٹی ایونٹ کے دوران اپنی بیٹی مرینہ مہاتیر کے ساتھ رقص کر رہے ہیں۔

خبر رساں ادارے کے مطابق یہ پروگرام رونگینگ نائٹ کے فنڈ ریزنگ ڈنر کا تھا جس میں وزیر اعظم مہاتیر محمد نے اپنی بیٹی کے ساتھ رقص کیا۔

ایونٹ میں مہاتیر محمد کو مالے گانا گاتے بھی دیکھا گیا جبکہ اس دوران ان کی اہلیہ ڈاکٹر سیتی ہمسہ کو وائلن بجاتے دیکھا گیا۔

اس ایونٹ میں سابق سینئر سول ملازمین، ہائی کمشنرز اور سفیروں نے بھی شرکت کی۔