استنبول: (دنیا نیوز) ترکی میں ایران کی سرحد کے قریب 5.7 شدت کے زلزلے میں 7 افراد ہلاک ہو گئے، زلزے کی گہرائی 5 کلومیٹر تک تھی۔
ترکی کے سرحدی شہر باسکالے میں زلزلے میں ہلاک ہونے والوں میں بچے بھی شامل ہیں، زلزلے میں متعدد افراد زخمی بھی ہوئے، ترک ٹی وی کے مطابق 43 گاؤں زلزلے سے متاثر ہوئے ہیں۔ وان نامی شہر میں کئی عمارتیں ملبے کا ڈھیر بن گئیں، متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں شروع کر دی گئی ہیں۔
ایرانی حکام کا کہنا ہے زلزلے کے جھٹکے ایران میں بھی محسوس کیے گئے ہیں تاہم کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔