منگولیا کے صدر چین کے دورے کے بعد آئسولیٹ کر دئیے گئے

Last Updated On 01 March,2020 10:06 am

اولان باتور: (ویب ڈیسک) غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق منگولیا کے صدر خلتماگین بٹولگا وفد کے ہمراہ چین کے سرکاری دورے پر پہنچے تھے جہاں انہوں نے صدر شی جن پنگ سے بھی ملاقات کی تھی۔ دونوں رہنماؤں کے درمیان ہونے والی ملاقات میں کورونا وائرس سے متعلق بھی گفتگو کی گئی تھی۔

کورونا وائرس کی وبا کے باوجود منگولیا کے صدر نے چین کا دورہ منسوخ نہیں کیا تھا تاہم اس وقت ہی فیصلہ کرلیا گیا تھا کہ وطن واپسی پر صدر اور وفد کو حفاظتی تدابیر کے تحت 14 دن کیلیے قرنطینہ میں رکھا جائے گا اور ضروری ٹیسٹس بھی لیے جائیں گے۔