منسک: (دنیا نیوز) بیلاروس میں متنازع صدراتی انتخابات پر دوسرے روز بھی ہنگامے جاری ہیں، مظاہرین سے جھڑپوں کے دوران ایک شخص ہلاک ہو گیا۔
دارالحکومت منسک میں ہزاروں افراد دو روز سے متنازع صدراتی انتخابات کے خلاف احتجاج کر رہے ہیں، نوجوانوں نے رکاوٹیں کھڑی کر کے شہر میں معمولاتِ زندگی مفلوج کر دی، پولیس نے مظاہرین پر ربڑ کی گولیاں بھی چلائیں۔ اپوزیشن نے صدر الیگزینڈر لوکا شینکو کی کامیابی مسترد کر دی ہے جبکہ لوکا شینکو نے مظاہرین کو بیرونی طاقتوں کا آلہ کار قرار دیا ہے۔
حکومت کے خلاف مظاہروں کے دوران دھماکہ خیز ڈیوائس پھٹنے سے ایک شخص ہلاک ہو گیا۔ مظاہرین نے 1994 سے برسراقتدار صدر الیگزینڈر کے استعفے کا مطالبہ کر دیا۔