دنیا بھر میں کورونا کیسز میں اضافہ، بھارت میں مزید 90 ہزار مریض سامنے آ گئے

دنیا بھر میں کورونا کیسز میں اضافہ، بھارت میں مزید 90 ہزار مریض سامنے آ گئے

مودی سرکار کی ناقص حکمت عملی کی وجہ سے کورونا بھارت میں بے قابو ہو چکا ہے، مزید نوے ہزار چھ سو افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی۔ مریضوں کی مجموعی تعداد اکتالیس لاکھ 11 ہزار ہو گئی۔

اب تک 7 ہزار سے زائد اموات ہو چکی ہیں۔ مہلک وائرس سے برازیل میں مزید 646، امریکا 707اور میکسیکو میں475 اموات ہوئیں ،ایران میں مزید 110 افراد جان سے گئے۔