کویت نے کورونا کے خاتمے کیلئے پاکستانی ڈاکٹر بلا لیے

کویت نے کورونا کے خاتمے کیلئے پاکستانی ڈاکٹر بلا لیے

میڈیا رپورٹ کے مطابق کورونا وائرس کی وبا سے نمٹنے کے لیے پاکستان سے 439 افراد پر مشتمل طبی عملہ جلد کویت پہنچے گا۔ کویتی کابینہ نے پاکستان سے طبی ٹیم کی کویت منتقلی کیلئے ادارہ شہری ہوا بازی کو ہدایات جاری کر دیں۔

کویت آنے والا پاکستانی طبی عملہ 96 ڈاکٹرز، 280 نرسنگ سٹاف اور 63 ٹیکنیشنز پر مشتمل ہو گا۔ عرب میڈیا نے بتایا ہے کہ یہ پاکستانی طبی عملہ ایک سال کے کنٹریکٹ کے تحت کام کرے گا۔