ٹرمپ نے ہمیشہ جھوٹ کی سیاست کی: جوبائیڈن، امریکی کورونا بارے مزید نہیں سنیں گے: ٹرمپ

Published On 25 October,2020 09:43 am

واشنگٹن: (دنیا نیوز) ڈیموکریٹک صدارتی امیدوار جو بائیڈن نے کہا ہے کہ ٹرمپ نے ہمیشہ جھوٹ کی سیاست کی۔ امریکی صدر نے دعویٰ کیا ہےکہ چارنومبر سے امریکی شہری کورونا کےبارے میں مزید نہیں سنیں گے۔

امریکی صدارتی انتخابات قریب ا ٓگئے، دونوں امیدواروں کے ایک دوسرے پر تابڑ توڑ وار، ڈیموکریٹک صدارتی امیدوار جوبائیڈن کہتے ہیں کہ ٹرمپ نے ہمیشہ جھوٹ کی سیاست کی، انہوں نے وبا کے خلاف کوئی اقداما ت نہیں کیے، یہ سردیاں امریکیوں کیلئے سب سے تاریک ہوں گی۔

صدر ٹرمپ نے اوہائیو میں ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ڈیمو کریٹس ہروقت کورونا کورونا کرتے رہتےہیں لیکن ان کے دوبارہ صدر بنتے ہی لوگ مزید کورونا نہیں سنیں گے۔

تین نومبر کو دونوں صدارتی امیدواروں میں جوڑ پڑے گا، ارلی ووٹنگ میں اب تک 5 کروڑ 70 لاکھ سے زائد افراد ووٹ ڈال چکے ہیں۔