تازہ ترین
  • بریکنگ :- ہفتہ واربنیادوں پرمہنگائی کی شرح میں 1.42 فیصد اضافہ
  • بریکنگ :- ادارہ شماریات نےہفتہ وارمہنگائی کےاعدادوشمارجاری کردیئے
  • بریکنگ :- حالیہ ہفتے 33 اشیائےضروریہ مہنگی ہوئیں،ادارہ شماریات
  • بریکنگ :- زندہ مرغی 28 روپے 26 پیسےفی کلومہنگی،ادارہ شماریات
  • بریکنگ :- دال مسور 14روپے 88 پیسے،دال چنا 6 روپے 54 پیسےفی کلومہنگی
  • بریکنگ :- 20کلو آٹےکا تھیلا 54 روپے 62 پیسے مہنگا ہوا،ادارہ شماریات
  • بریکنگ :- دال ماش 5 روپے 18پیسے،دال مونگ ایک روپے 63 پیسےفی کلومہنگی
  • بریکنگ :- ایک ہفتےمیں انڈے 6 روپے 28 پیسے فی درجن مہنگےہوئے
  • بریکنگ :- ایک ہفتےمیں 14 اشیائےضروریہ کی قیمتوں میں استحکام رہا

یورپین ملک کروشیا زلزلے سے لرز اٹھا، 7 افراد ہلاک، 20 زخمی ہو گئے

Published On 29 December,2020 06:12 pm

زغرب: (دنیا نیوز) یورپین ملک کروشیا میں چھ اعشاریہ چار شدت کے زلزلے کے نتیجے میں‌ 7 افراد ہلاک اور 20 زخمی ہو گئے، عمارتوں کو شدید نقصان پہنچا۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق زلزلے کا مرکز 10 کلومیٹر زیر زمین تھا۔ زلزلہ اس قدر شدید تھا کہ اس کے جھٹکے کروشیا کے ہمسایہ ممالک سلووینیا میں بھی محسوس کئے گئے، جہاں جوہری پلانٹ کو احتیاطی تدبیر کے طور پر بند کر دیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ یہ کروشیا میں رواں ماہ آنے والا تیسرا زلزلہ ہے۔ اس سے قبل 12 دسمبر اور اس کے بعد گزشتہ روز بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے تھے۔ گزشتہ روز آنے والے زلزلے کی شدت پانچ اعشاریہ دو ریکارڈ کی گئی تھی۔

زلزلے کی شدت اس قدر شدید تھی کہ لوگ اپنے گھروں سے نکل کر باہر آ گئے اور ان میں خوف وہراس پھیل گیا۔ زلزلے کے نتیجے میں 7 افراد ہلاک اور 20 زخمی ہو گئے۔

حکام کے مطابق صورتحال کے پیش نظر ایمرجنسی نافذ کرکے ریسکیو اداروں کو الرٹ کر دیا گیا ہے ، زخمیوں کو علاج معالجے کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔