فلسطینی مزاحمتی تنظیموں کی غزہ میں مشترکہ جنگی مشقیں

فلسطینی مزاحمتی تنظیموں کی غزہ میں مشترکہ جنگی مشقیں

فلسطین کی عسکری تنظیموں نے مشترکہ بیان میں اسرائیل کو منہ توڑ جواب دینے کا عہد کیا۔ خیال رہے کہ دو روز قبل اسرائیل نے غزہ پر بمباری بھی کی تھی۔

تفصیل کے مطابق اسرائیلی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کے لئے غزہ میں پہلی بار تمام مزاحمتی تنظیموں نے مشترکہ جنگی مشقیں کیں۔ مزاحمتی تنظیموں نے پہلی بار سمندر میں راکٹ داغے۔

زمینی دستوں نے بھی خوب ایکشن دکھایا اور دشمن کے فوجیوں کو گرفتار کرنے کی مشقیں بھی کیں۔ مشقوں کا انعقاد مزاحمتی تنظیم جہاد ِاسلامی نے کیا تھا جس میں حماس سمیت متعدد گروپوں نے شرکت کی۔

فلسطینیوں کا کہنا تھا کہ اسرائیل کے خلاف تمام تنظیمیں متحد ہیں۔ جنگی مشقوں کا آغاز ایسے وقت میں کیا گیا، جب دو روز قبل اسرائیل نے غزہ میں مختلف مقامات پر بمباری کی تھی۔