نئی دیلی: (دنیا نیوز) بھارتی پولیس نے مختلف مقامات پر جاری کسانوں کے دھرنے ختم کروانے کی کوششیں شروع کر دیں، یوپی میں جاری دھرنے پر کریک ڈاون کیا گیا۔
بھارتی ریاست یوپی کے شہر باغپت میں 40 روز سے جاری دھرنے کو ختم کروا دیا گیا۔ رات کے وقت سوئے ہوئے کسانوں کو لاٹھیوں سے تشدد کرکے اٹھایا گیا۔ غازی پور کے دھرنے پر پولیس کی بھاری نفری تعینات کر دی گئی، کسان رہنما وں نے بھارتی پولیس کی کارروائیوں پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔
واضح رہے کہ کسانوں نے نام نہاد یوم جمہوریہ پر بھارتی فوج کی پریڈ کے مقابلے میں دارالحکومت دلی میں ٹریکٹرز کی پریڈ کی، اس دوران لال قلعے پر ہلہ بول کر خالصتان کا جھنڈا بھی لہرا دیا جو ہندوستان کے منہ پر سکھ برادری کا طمانچہ ہے۔ مودی سرکار کی تمام تر کوششوں کے باوجود زرعی اصلاحات کے معاملے پر دنیا بھارتی کسانوں کا ساتھ دے رہی ہے۔