جو بائیڈن کا پیوٹن سے ٹیلیفونک رابطہ، امریکی انتخابات میں روسی مداخلت کا معاملہ اٹھایا

Published On 27 January,2021 10:30 am

واشنگٹن: (دنیا نیوز) امریکا اور روس کے صدور میں پہلا ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے، صدر جو بائیڈن نے پیوٹن سے امریکی انتخابات میں روسی مداخلت کا معاملہ اٹھا دیا۔

وائٹ ہاؤس کے مطابق دونوں رہنماوں نے جوہری ہتھیاروں میں توسیع کے معاہدے پر تبادلہ خیال کیا۔ صدر پیوٹن نے جوبائیڈن کو عہدہ سنبھالنے پر مبارک باد بھی دی۔ دونوں رہنماوں نے رابطے برقرار رکھنے پر بھی اتفاق کیا ہے۔

واضح رہے کہ سابق صدر ٹرمپ کے دور میں امریکہ اور روس کے تعلقات میں کشیدگی پائی جاتی تھی، ایک موقع پر صدر پیوٹن نے کہا تھا کہ دونوں ممالک کے تعلقات تاریخ کی بدترین سطح پر ہیں۔

 

Advertisement