نیو یارک: (دنیا نیوز) جوبائیڈن سرکار نے بڑی کامیابی حاصل کر لی، امریکی ایوان نمائندگان نے 1.9 ٹریلین ڈالرز کا کورونا امدادی بل منظور کرلیا۔
امریکی ایوان نمائندگا ن میں بل کو 219 میں سے 212 کے جماعتی ووٹوں کے ذریعہ منظور کرکے سینیٹ میں بھیج دیا گیا جہاں ڈیموکریٹس قانون سازی کی تدبیریں بنا رہے ہیں تاکہ وہ اسے ریپبلکن کی حمایت کے بغیر منظور کراسکیں۔کورونا امدادی بل کوبائیڈن حکومت کی پہلی بڑی قانون سازی قراردیاجارہاہے ۔