امریکی کانگریس نے 1.9 ٹریلین ڈالر کے کورونا امدادی منصوبے کی منظوری دے دی

Published On 11 March,2021 10:00 am

واشنگٹن: (دنیا نیوز) امریکی کانگریس نے ایک اعشاریہ نو ٹریلین ڈالر کے کورونا امدادی منصوبے کی منظوری دے دی۔ صدر جوبائیڈن نے اضافی 10 کروڑ کورونا ویکسین خریدنے کا بھی اعلان کر دیا۔

صدر بائیڈن منصوبے پر اب دستخط کر دیں گے جس کے بعد یہ قانونی شکل اختیار کر جائے گا۔ ادھر امریکی صدر نے وائٹ ہاؤس میں بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ اضافی ویکسین سے پہلے امریکیوں کا خیال رکھا جائے گا پھر یہ ترقی پزیر ممالک میں بھی تقسیم کی جائیں گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ امریکا پہلے ہی 4 ارب ڈالر فراہم کرنے کا عہد کر چکا ہے۔