امریکا دوسرے ممالک کو ہمارے خلاف اکساتا ہے، وزرائے خارجہ ملاقات میں چین کا دوٹوک موقف

امریکا دوسرے ممالک کو ہمارے خلاف اکساتا ہے، وزرائے خارجہ ملاقات میں چین کا دوٹوک موقف

مذاکرات میں امریکی وزیر خارجہ انتونی بلنکن اور ان کے چینی ہم منصب وینگ ژی نے اپنے اپنے وفود کی سربراہی کی۔ امریکی مشیر قومی سلامتی جیک سالوِن نے کہا ہے کہ چین سے سخت مقابلے کو ویلکم کرتے ہیں، امریکا ہمیشہ اپنے لوگوں اور دوستوں کےساتھ کھڑا ہوگا۔ چین سے تنازعہ نہیں چاہتے تاہم اصولوں پرکھڑے رہیں گے۔

اس موقع پر چین نے موقف اپنایا کہ امریکا دوسرے ممالک کو چین کے خلاف اکساتا ہے، بائیڈن انتظامیہ میں امریکی اور چینی عہدے داروں کے درمیان یہ پہلی اعلی سطح کی ملاقات تھی۔

واضح رہے کہ امریکہ جنوبی ایشیا میں بھارت کو خصوصی اہمیت دیتا رہا ہے، تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ امریکہ چین کے دنیا بھر میں بڑھتے معاشی و سیاسی اثرورسوخ سے خوفزدہ ہے اور تزویراتی حکمت عملی کے تحت بھارت کو چین کو دبانے کیلئے استعمال کرنا چاہتا ہے۔