نئی دہلی: (ویب ڈیسک) بھارتی خفیہ ایجنسی کے سابق سربراہ اے ایس دولت نے زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ بھارتی جنتا پارٹی (بی جے پی) کی مودی سرکار مسئلہ کشمیر پر پاکستان سے بات چیت کرے۔
کشمیر میڈیا سروس کی رپورٹ کے مطابق بھارتی خفیہ ایجنسی کے سابق سربراہ اے ایس دولت نے کہا کہ بھارت مسئلہ کشمیر پر پاکستان کے ساتھ بات کرنے سے نہ کترائے۔
انہوں نے کہا کہ مودی عمران خان کو 23 مارچ کی مبارکباد دے سکتا ہے تو کشمیر پر بات کی پیشکش بھی کرسکتا ہے، پاکستان کی جانب سے کشمیر کو بنیادی مسئلہ قرار دینے سے بھارت کو مسئلہ نہیں ہوناچاہئے۔
کشمیر میڈیا سروس کی رپورٹ کے مطابق یہ بیان ایک ایسے وقت میں آیا ہے جو دونوں ممالک میں تعلقات کی بحالی کے لیے کوششیں کی جا رہی ہیں، تعلقات میں بحالی کے لیے 25 فروری 2021ء کو دونوں ممالک کی طرف سے لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر جنگ بندی پر سختی سے عمل کرنے پر اتفاق ہوا تھا۔