لندن: میانمار کے سفارتخانے پر ملٹری اتاشی کا قبضہ، سفیر کو باہر نکال دیا

لندن: میانمار کے سفارتخانے پر ملٹری اتاشی کا قبضہ، سفیر کو باہر نکال دیا

میانمار کے سفیر نے میڈیا کو بتایا کہ ملٹری اتاشی نے انہیں باہر نکال کر دروازہ اندار سے بند کردیا، وہ رات بھر گاڑی میں بسر کرنے پر مجبور ہوگئے، میانمار کی فوجی قیادت نے برطانیہ میں تعینات ایمبیسڈر کو معطل کرکے چارچ نائب سفیر کو دے دیا۔

برطانوی وزیر خارجہ نے اس اقدام کو بدمعاشی قرار دے کر مذمت کی تاہم نئے سفیر کی تعیناتی کو تسلیم کرلیا۔