تہران: (ویب ڈیسک) ایران کی طرف سے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے تہران سے متعلق حالیہ بیان کا خیرمقدم کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ ایران اور سعودی عرب کے درمیان 2016 سے سفارتی تعلقات منقطع ہیں۔
ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان سعید خطیب زادہ نے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے بیان کا خیر مقدم کرتے ہوئے اسے مزاج کی اہم تبدیلی قرار دیا ہے۔
ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ اسلامی دنیا اور خطے کے دو اہم ممالک ایران اور سعودی عرب تعمیراتی نظریے اور مذاکرات کی سوچ کے ساتھ امن حاصل کرنے کے لیے تعلقات اور تعاون کے نئے ایک نئے دور میں داخل ہوسکتے ہیں۔ استحکام اورخطے کی ترقی کے ذریعے اختلافات کو کم کیا جاسکتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ایران پڑوسی ملک، خواہش ہے ان کے ساتھ تعلقات اچھے ہوں: محمد بن سلمان
دوسری جانب ایرانی وزیر خارجہ نے گزشتہ روز کویت، قطر، عمان اور عراق کے دورے کے اختتام پر کہا تھاکہ ایران خطے میں دو طرفہ مضبوط تعلقات قائم کرنے کے لیے آگے بڑھ رہا تھا۔
گزشتہ دنوں سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ سعودی عرب ایران سے اچھے تعلقات چاہتا ہے ، سعودی عرب ایران کو مشکل صورت حال میں نہیں دیکھنا چاہتا۔