دوحہ: (ویب ڈیسک) عوامی فنڈز اور اختیارات کے ناجائز استعمال پر وزیر خزانہ کو گرفتار کر لیا گیا۔
برطانوی خبر رساں ادارے رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق وزیر خزانہ کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔
خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کے مطابق گوکہ قطر میں اس سے قبل بھی بدعنوانی کے سلسلے میں اعلیٰ سطح پر گرفتاریاں عمل میں لائی جا چکی ہیں تاہم سرکاری ذرائع نے بتایا کہ امیر شیخ تمیم بن حماد کی حکمرانی میں عمادی اس طرح کے الزامات کا سامنا کرنے والی اعلیٰ ترین شخصیت ہیں۔
عرب میڈیا الجزیرہ نے قطر کی نیوز ایجنسی کے حوالے سے بتایا ہے کہ یہ فیصلہ سرکاری شعبے سے متعلق جرائم سے متعلق دستاویزات اور رپورٹس کے جائزے کے بعد لیا گیا ہے۔
اس سے قبل قطر نیوز ایجنسی کے مطابق وزیر خزانہ کیخلاف تحقیقات جاری ہیں، اٹارنی جنرل نے حکم دیا ہے کہ وفاقی وزیر خزانہ علی شریف کیخلاف کو گرفتار کیا جائے، وزیر خزانہ نے اختیارات کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے عوامی فنڈز کا غلط استعمال کیا۔ فوری طور پر کوئی تفصیلات میسر نہیں ہے۔
After reviewing documents, and their attached reports, The Attorney General ordered the arrest of the Minister of Finance Ali Sharif Al-Emadi to investigate what was mentioned in the reports of crimes related to practicing public office. #QNA https://t.co/0C9rT4ADfc pic.twitter.com/ocGnxOuRBx
— Qatar News Agency (@QNAEnglish) May 6, 2021
الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق قطر کے وزیر خزانہ علی شریف 2013ء سے اپنے عہدے سے براجمان ہیں اور فرائض سر انجام دے رہے ہیں۔
قطر میں مقیم ایک سفارت کار نے بتایا کہ یہ گرفتاری بالکل غیر متوقع تھی۔
سفارت کار نے مزید کہا کہ حکومتوں کا قوانین کی پاسداری کرتے ہوئے بدعنوانی اور اختیارات کے ناجائز استعمال پر سخت کارروائی کرنا خوش آئند ہے۔