دوحہ: (دنیا نیوز) قطر کے قومی دن پر دارالحکومت دوحہ میں شاندار فوجی پریڈ کا انعقاد کیا گیا جس میں شہریوں نے بھرپور شرکت کی۔
امیر قطر شیخ تمیم بن حمد الثانی نے فوجی پریڈ کی صدارت کی، قطری سکیورٹی فورسز کے دستوں نے مارچ کرتے ہوئے امیر قطر کو سلامی دی، قطر ایئر فورس کے جنگی طیاروں کی فلائی پاسٹ نے حاضرین کے دل موہ لیے۔
قومی دن کی تقریب میں امیرِ قطر نے شمشیر اٹھا کر روایتی رقص بھی کیا، دوحہ میں قومی دن کی تقریبات میں عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی جس سے قطر کا قومی دن اتحاد، خودمختاری اور قومی فخر کی علامت بن گیا۔



