امریکی وزیر خارجہ کی قطری ہم منصب سے ملاقات، سٹرٹیجک شراکت داری پر تبادلہ خیال

امریکی وزیر خارجہ کی قطری ہم منصب سے ملاقات، سٹرٹیجک شراکت داری پر تبادلہ خیال

امریکی میڈیاکے مطابق امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو اور قطری ہم منصب کے درمیان ملاقات کے دوران سٹرٹیجک شراکت داری پر بات چیت ہوئی، ملاقات امریکا قطر سٹرٹیجک ڈائیلاگ کے ساتویں مرحلے کے آغاز کے موقع پر ہوئی۔

امریکی محکمہ خارجہ نے بتایا کہ دونوں رہنماؤں کے درمیان مشترکہ معاشی اور سکیورٹی اہداف پر تعاون کو مزید گہرا کرنے پر تبادلہ خیال کیا گیا، روبیو نے مشرق وسطیٰ، افریقہ کے امور میں حمایت پر شکریہ ادا کیا۔