نئی دلی: (دنیا نیوز) مودی سرکار نے بھارتی پنجاب کو پاکستان سے آکسیجن امپورٹ کرنے سے منع کر دیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق وزیر اعلیٰ کیپٹن امریندر سنگھ نے اپریل میں وفاقی حکومت کو خط لکھ کر پاکستان سے ہنگامی بنیادوں پر آکسیجن کی امپورٹ کی اجازت مانگی تھی۔ وفاقی حکومت نے ان کی درخواست مسترد کر دی۔
مودی سرکار نے ریاست پنجاب کی آکسیجن کی ضرورت پوری کرنے کی حامی بھری تھی، جس پر تاحال عمل نہیں کیا گیا۔ کورونا کیسز میں اضافے کے بعد بھارتی پنجاب کے رہنماؤں نے پاکستان کے ساتھ آکسیجن کوریڈور قائم کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔