اسرائیل فلسطین تنازع کو حل کرنے کیلئے سخت اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے، چین

اسرائیل فلسطین تنازع کو حل کرنے کیلئے سخت اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے، چین

اقوام متحدہ میں چین کے مستقبل مندوب جا نگ جون نے سلامتی کونسل میں خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ فلسطینیوں کو ایک طرف نہیں رکھا جا سکتا ان کے دکھوں کا نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔

چینی مندوب کا مزید کہنا تھا کہ ہر بار یہ فلسطینی مسئلہ پہلے سے زیادہ گھمبیر ہو جاتا ہے، بین الااقوامی سطح پر قانون کی حکمرانی کے لیے یہ خطرناک صورتِ حال ہے، مسئلے کا حل نہ ہونا عالمی ضمیر پر بوجھ ہے۔