امریکی فوج کا انخلا: دنیا کا سب سے بڑا کارگو ہوائی جہاز کابل پہنچ گیا

Published On 23 June,2021 04:36 pm

کابل: (دنیا نیوز) امریکی فوج کے انخلا کے لیے دنیا کا سب سے بڑا اور بھاری سامان لے جانے والا کارگو ہوائی جہاز کابل پہنچ گیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق کارگو جہاز میں 640 ٹن وزن کا سامان لادا جا سکتا ہے۔ یوکرائنی کارگو ایئر لائن کے کارگو جہاز میں 6 ٹربو انجن لگے ہوئے ہیں، اسی کمپنی کے مزید دو طیارے افغانستان پہنچے ہیں۔

افغانستان سے 20 سال بعد امریکا اور اتحادی افواج کا انخلا جاری ہے اور بھاری جنگی سازو سامان خصوصی کارگو طیاروں کے ذریعے منتقل کیا جا رہا ہے۔
 

Advertisement