کابل: (دنیا نیوز) افغان صوبے قندھار میں بس بارودی سرنگ سے ٹکرانے سے 5 شہری جاں بحق اور 20 سے زائد زخمی ہو گئے۔
افغان حکام کے مطابق کابل قندھار ہائی وے پر ضلع میوند میں مسافر بس سڑک کنارے نصب بارودی سرنگ سے ٹکرا گئی، زخمیوں میں بچے اور عورتیں بھی شامل ہیں۔ زخمیوں کو ہسپتال پہنچا دیا گیا، چند افراد کی حالت تشویش ناک ہے۔
سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تحقیقات شروع کر دی ہیں۔