امریکا نے روس پر نئی پابندیوں کی تیاری کر لی، انتونوف کا سخت ردعمل

Published On 21 June,2021 12:41 pm

واشنگٹن: (دنیا نیوز) امریکا نے روس پرنئی پابندیوں کی تیاری کر لی، روسی سفیر انتونوف نے سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ پابندیاں باہمی تعلقات میں مزید بگاڑ کا باعث بنیں گی۔

صدر جو بائیڈن کے سکیورٹی ایڈوائزز جیک سالیوِن نے میڈیا بات کر تے ہوئے کہا کہ امریکا روسی اپوزیشن لیڈر ناولنی کو زہر دینے کے معاملے پر روس پر نئی پابندیاں لگانے جارہا ہے ، ادھر امریکا میں تعینات روسی سفیر انتونوف نے کہا ہے کہ امریکا نے ایسا راستہ منتخب کیا جس کے اچھے نتائج برآمد نہیں ہوں گے اور جنیوا ملاقات کی مثبت پیش رفت کو آگے بڑھانے میں مدد نہیں ملے گی۔

یاد رہے کہ گذشتہ ہفتے امریکی صدر جو بائیڈن نے روس کے صدر ولادیمیر پوٹن سے جنیوا میں ملاقات کی تھی جس کے بعد دونوں صدور نے مشترکہ   اعلامیہ جاری کرتے ہوئے تنازعات کو باہمی تعاون سے حل کرنے پر اتفاق کیا تھا جبکہ ملاقات کو جوہری جنگ کے خطرے کی کمی کیلئے معاون قرار دیا گیا تھا۔  

امریکہ کی جانب سے روس کے خلاف اب نئی پابندیوں کی دھمکیوں کے بعد دونوں ممالک کے تعلقات مزید کشیدہ ہونے کا امکان ہے۔


 

Advertisement