ماسکو: (ویب ڈیسک) روسی علاقے سائبیریا میں پیراشوٹرز کو لیجانے والا ایک طیارہ لینڈنگ کے دوران حادثے کا شکار ہو گیا جس سے 9 افراد ہلاک ہو گئے۔
روسی ہنگامی حالات کی وزارت کا کہنا ہے کہ ملک کے کیمرووف علاقے میں ایک۔410 قسم کا چھوٹا طیارہ کہ جس پر پیرا شوٹر ز سوار تھے پرواز کے تھوڑی دیر بعد ہی اس کے ایک انجن میں خرابی پیدا ہو گئی۔
طیارے نے اس صورتحال کے پیش نظر فوری طور پر لینڈنگ کی کوشش کی لیکن اس کا ایک پر رون وے سے جا ٹکرایا۔
24 افراد سوار ہونے والے طیارے کے دونوں پائلٹوں سمیت 9 افراد لقمہ اجل بن گئے تو باقی زخمی ہو گئے۔ اس حادثے پر تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔