ماسکو: (دنیا نیوز) روس کے ایٹمی میزائل لے جانے کی صلاحیت رکھنے والے طیاروں نے پہلی مرتبہ شام میں قائم ہوائی اڈہ سے آزمائشی پرواز کی۔
روسی وزارت دفاع کے مطابق بمبار طیاروں نے شام کی ائیر بیس سے اڑان بھری اور بحیرہ روم پر پرواز کی جس کا مقصد پائلٹس کو نئے علاقوں میں پرواز کی تربیت دینا تھا۔ بمبار طیاروں کے ہمراہ ایس یو تھرٹی فائیو طیاروں نے بھی پرواز کیں۔