ماسکو: (ویب ڈیسک) روس میں مسلح نوجوان نے سکول میں اندھا دھند فائرنگ کر کے استاد سمیت 12 افراد ہلاک ہوگئے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق روس کے شہر کے قازان کے ایک پرائمری اسکول میں مسلح افراد دیوار پھلانگ کر داخل ہوا اور بچوں پر اندھا دھند فائرنگ کردی۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق مسلح افراد کی فائرنگ سے 12 افراد ہلاک ہوئے جن میں 8 سکول کے بچے، 2 اساتذہ اور ایک گارڈ شامل ہے۔ 21 افراد کو زخمی حالت میں ہسپتال لایا گیا ہے جن میں 18 بچے اور 3 اساتذہ شامل ہیں۔ 6 بچوں کو انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں منتقل کیا گیا۔
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دو بچوں کو فائرنگ کی آواز سے خوف زدہ ہوکر دوسری منزل سے چھلانک لگا کر نیچے گرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے جب کہ ایک ویڈیو میں پولیس ملزم کو زمین پر لٹا کر گرفتار کرتی دکھائی دے رہی ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ایک حملہ آور کو گرفتار کرلیا ہے جس کی عمر 19 سال بتائی جارہی ہے۔ ملزم سے تفتیش جاری ہے تاحال حملے کی وجہ کا تعین نہیں ہوسکا ہے۔ روس میں سکول پر حملے کے واقعات نہ ہونے کے برابر ہیں۔