ماسکو: (دنیا نیوز) روس نے جوابی وار کرتے ہوئے جمہوریہ چیک کے بیس سفارت کاروں کو ملک چھوڑنے کا حکم دے دیا، روس نے یہ اقدام جمہوریہ چیک کی جانب سے 18 روسی سفارت کاروں کو نکالنے کے بعد اٹھایا ہے۔
جمہوریہ چیک نے معاملے کو نیٹو اور یورپی یونین کو ساتھ اٹھا دیا ہے، یورپی یونین کے وزرائے خارجہ آج ایک اجلاس میں روس اور جمہوریہ چیک کے معاملے کو زیر بحث لائیں گے۔
ادھر امریکا نے روس کے خلاف اقدامات کرنے والے ممالک کی تعریف کی ہے۔ یہ معاملہ روس پر امریکی پابندیوں کے بعد پیش آیا۔