واشنگٹن: (دنیا نیوز) امریکا نے روس سے تعلقات معمول پر لانے کی خواہش ظاہر کر دی، صدر بائیڈن نے صدر پیوٹن سے ٹیلیفونک رابطہ کیا ہے۔
وائٹ ہاؤس کی ترجمان جین ساکی نے کہا ہے کہ دونوں رہنماؤں نے عالمی تحفظ کے لیے باہمی مذاکرات جاری رکھنے پر اتفاق کیا، صدر بائیڈن نے باہمی تعلقات معمول پر لانے کی خواہش کا اظہار کر دیا۔
امریکی صدر نے یوکرائن بحران، ہتھیار کنٹرول، ایران جوہری پروگرام، افغانستان اور موسمیاتی تبدیلی پر باہمی تعاون پر زور دیا۔ صدر بائیڈن نے صدر پیوٹن کو ملاقات کی تجویز بھی دی۔