امریکا ، نیٹو کے اقدامات سے یورپ میں ملٹری تصادم کا خطرہ بڑھ رہا ہے: روس

Published On 27 April,2021 09:49 pm

ماسکو: (دنیا نیوز) روس کا کہنا ہے کہ امریکا اور نیٹو کے اقدامات سے یورپ میں ملٹری تصادم کا خطرہ بڑھ رہا ہے۔

روسی وزیر دفاع نے کہا ہے کہ یورپ میں ملٹری کشیدگی میں اضافے کا ذمہ دار امریکا اور نیٹو ممالک ہیں، انکے اقدامات موجودہ کشیدگی کو ہوا دے رہے ہیں، امریکا یوکرین میں روسی سرحدی علاقوں میں قوم پرستی کا ہواد ے رہا جس سے ملٹری تصادم کے خدشے میں اضافہ ہورہا ہے۔

یوکرین کے صدر نے فوج کو روس کے حملے کا جواب دینے کے لئے تیار رہنے کا حکم دیا ہے۔
 

Advertisement