ماسکو: (دنیا نیوز) روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے امریکا اور جی سیون کی طرف سے لگائے گئے الزامات کو مسترد کر دیا۔
غیر ملکی چینل کو انٹرویو میں روسی صدر پیوٹن نے پوچھا کہ سائبر حملوں کے ثبوت کہاں ہیں؟ الزامات محض ڈرامہ ہیں، اس سے پہلے بھی روس پر الیکشن میں مداخلت کے الزامات لگائے گئے تھے مگر آج تک امریکا کسی بھی الزامات کے ثبوت نہیں پیش کئے گئے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق بدھ کو روس اور امریکا کے صدور کی جنیوا میں پہلی ملاقات ہو گی۔