جو بائیڈن کا ابراہیم رئیسی سے ملاقات کا کوئی پلان نہیں، ایرانی صدر کے بیان پر امریکی ردعمل

Published On 22 June,2021 09:43 am

واشنگٹن: (دنیا نیوز) نو منتخب ایرانی صدر کے بیان پر امریکا کا ردعمل بھی سامنے آیا ہے، وائٹ ہاؤس کی ترجمان کا کہنا ہے کہ صدر جو بائیڈن کا ابراہیم رئیسی سے ملاقات کا کوئی پلان نہیں ہے۔

وائٹ ہاوس کی ترجمان جین ساکی کا کہنا ہے کہ ایران کے ساتھ سفارتی تعلقات نہیں ہیں، جوہری پروگرام پر مذاکرات کا چھٹا دور ختم ہو چکا ہے، معاہدے کے حوالے سے کوئی حتمی بات نہیں کہی جا سکتی، ایران میں کوئی بڑی تبدیلی نہیں آئی، فیصلہ کرنے کی طاقت ابھی بھی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کے پاس ہے۔

واضح رہے کہ گذشتہ روز نو منتخب ایرانی صدر ابراہیم رئیسی نے کہا تھا کہ امریکا دباؤ کے ذریعے ایران کو جھکانے میں ناکام ہوگیا ہے، امریکا نے پچھلے معاہدے کے پاسداری نہیں کی،کوئی نیا معاہدہ کرنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔ انہوں نے مزید کہا تھا کہ امریکی صدر جو بائیڈن سے ملاقات کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔
 

Advertisement