لندن: (دنیا نیوز) برطانیہ کے شہر پلے متھ میں فائرنگ سے بچے سمیت 6 افراد ہلاک، حملہ آور بھی مارا گیا۔
برطانوی شہر پلے متھ میں ایک شخص نے اندھا دھند فائرنگ کرکے کئی لوگوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا تاہم پولیس کی جوابی کارروائی سے حملہ آور بھی مارا گیا ہے، واقعے کے بعد پولیس نے شہریوں کو گھروں تک محدود رہنے کا مشورہ دیا ہے اور انہیں افواہوں سے خوفزدہ نہ ہونے کی تاکید کی گئی ہے۔
لوگوں سے یہ بھی کہا گیا ہے کہ اگر ان کے پاس ہلاک شدگان کی تصاویر ہیں تو اسے سوشل میڈیا پر پوسٹ کرنے سے گریز کریں۔