طالبان کی کامیابیوں کی مثال نہیں ملتی، اصل ذمہ داریاں اب شروع ہونگی: ملا برادر

طالبان کی کامیابیوں کی مثال نہیں ملتی، اصل ذمہ داریاں اب شروع ہونگی: ملا برادر

دوحہ میں طالبان آفس کے سربراہ ملا برادر کا افغانستان کی تازہ ترین صورتحال کے بعد پیغام سامنے آگیا، ملا برادر کا کہنا ہے کہ افغانستان میں طالبان کی فتوحات پر مبارکباد پیش کرتا ہوں جو اللہ تعالیٰ کی نصرت اور مدد کے بغیر ممکن نہیں تھی۔

انہوں نے کہا کہ ہماری اصل ذمہ داریاں ان فتوحات کے بعد اب شروع ہوتی ہیں جس میں افغان عوام کی خدمت اور انکے جان و مال کا تحفظ ہماری ذمہ داری بنتی ہے، افغان عوام کو یقین دلاتے ہیں کہ حالات کو بہتر کرنے میں بھرپور کردار ادا کریں گے۔