لندن: (دنیا نیوز) نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی نے افغان صورت حال پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔
برطانوی نشریاتی ادارے کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے ملالہ یوسف زئی نے کہا کہ افغانستان میں خواتین اور لڑکیوں کی حفاظت پر گہری تشویش میں مبتلا ہوں، انہوں نے مزید کہا ہے کہ عالمی رہنماؤں سے فوری کارروائی کرنے کا مطالبہ کرتی ہوں۔
ملالہ کا کہنا تھا کہ صدر جوبائیڈن کو افغان عوام کی حفاظت کے لیے جرات مندانہ قدم اٹھانا ہو گا۔