کابل میں حالات معمول پر آنے لگے، دکانیں کھل گئیں، خواتین کو تعلیم کی اجازت

کابل میں حالات معمول پر آنے لگے، دکانیں کھل گئیں، خواتین کو تعلیم کی اجازت

دوسری جانب طالبان نے افغانستان میں سرکاری ملازمین کیلئے عام معافی کا اعلان کر دیا۔ طالبان رہنماؤں کی طرف سے کہا گیا کہ کابل میں حالات نارمل ہیں، سرکاری ملازمین کام پر واپس آجائیں، سب کے لیے عام معافی ہے، اس لیے لوگ پورے اعتماد کے ساتھ معمول کی زندگی گزار سکتے ہیں۔

ادھر بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت نے کابل سے سفارتی عملے کے 120 ارکان کو واپس بلا لیا، بھارتی ائیرفورس کا خصوصی طیارہ عملے کو واپس لے کر بھارت پہنچ گیا۔ بھارتی وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ موجودہ صورت حال کے پیش نظر سفارت کاروں اور عملے کو فوری واپس بلا لیا، پناہ گزینوں کیلئے خصوصی ویزوں کا اجرا بھی کر دیا گیا۔