پنجشیر میں کشیدگی جاری، برطانوی اخبار کا احمد مسعود کے ہتھیار ڈالنے کی تیاری کا دعوی

پنجشیر میں کشیدگی جاری، برطانوی اخبار کا احمد مسعود کے ہتھیار ڈالنے کی تیاری کا دعوی

وادی پنجشیر میں جنگی صورت حال شمالی اتحاد کی فورسز پسپائی پر مجبور، برطانوی اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ احمد مسعود کو فوجی طاقت اورعالمی حمایت کی کمی کاسامنا ہے، احمد مسعود نے لڑنے کا اعلان کیا ہے لیکن حربی طاقت کم ہے۔ اس ساری صورت حال کے پیش نظر وہ ہتھیارڈالنے کی تیاری کررہےہیں۔

امراللہ صالح نے بھی پنجشیر میں طالبان کی پیش قدمی کا اعتراف کیا ہے، انہوں نے اپنے ٹویٹ میں لکھا کہ طالبان نے وادی اندراب کا محاصرہ کر لیا ہے، جس کے باعث وادی میں خوراک اور ایندھن کی قلت پیدا ہو گئی ہے۔ علاقے میں صورتحال بہت خراب ہے۔