بھارت نے طالبان کی اعلی قیادت سے باضابطہ طور پر رابطہ کر لیا

بھارت نے طالبان کی اعلی قیادت سے باضابطہ طور پر رابطہ کر لیا

قطر کے دارالحکومت دوحہ میں بھارتی سفیر دیپک متل اور طالبان رہنما شیر محمد عباس ستانکزی کے درمیان ملاقات ہوئی۔ یہ ملاقات دوحہ میں طالبان کے سیاسی دفتر میں ہوئی۔

بھارتی سفیر نے افغانستان میں رہ جانے والے بھارتی شہریوں کی بحفاظت واپسی کے بارے میں بات کی۔ طالبان رہنما نے تمام معاملات کو مثبت انداز میں حل کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔