لبنان میں 13 ماہ بعد حکومت بن گئی، نجیب میقاتی نے کابینہ تشکیل دیدی

لبنان میں 13 ماہ بعد حکومت بن گئی، نجیب میقاتی نے کابینہ تشکیل دیدی

بیروت میں صدر میشال عون نے نجیب میقاتی سے ملاقات کے بعد نئی کابینہ کی دستاویز پر دستخط کردیئے۔ سابق وزیر اعظم سعد حریری کے استعفی کے بعد حکومت سازی کی کئی کوششیں ناکام ہوگئی تھیں۔

نجیب میقاتی اس سے قبل 2005 میں اور پھر 2011 سے 2014 تک لبنان کے وزیر اعظم رہ چکے ہیں۔

فوربز میگزین کے مطابق نجیب میقاتی لبنان کے امیر ترین شخص ہیں جن کے اثاثوں کی مالیت دو ارب ڈالر سے زائد ہے۔