اشرف غنی کے ملک سے بھاگ جانے سے طالبان سے معاہدہ ٹوٹا: زلمے خلیل زاد

Published On 16 September,2021 10:11 am

کابل: (دنیا نیوز) امریکی نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد نے کہا ہے کہ اشرف غنی کے ملک سے بھاگ جانے سے طالبان سے معاہدہ ٹوٹا۔

امریکی نمائندہ خصوصی برائے افغانستان زلمے خلیل زاد کا کہنا ہے کہ سابق صدر اشرف غنی کے ملک سے اچانک نکل جانے کے باعث طالبان کے ساتھ معاہدہ ٹوٹ گیا، معاہدے کے تحت طالبان کے کابل میں داخلے کو روکنا اور سیاسی حکومت کی منتقلی پر مذاکرات ہونا تھے۔

زلمے خلیل زاد نے مزید کہا کہ طالبان اس بات پر آمادہ ہو گئے تھے کہ وہ دو ہفتوں تک کابل کے باہر رہیں گے اور نئی حکومت قائم کریں گے۔