آسٹریلیا میں کورونا لاک ڈاؤن کیخلاف مظاہرے جھڑپوں میں بدل گئے

آسٹریلیا میں کورونا لاک ڈاؤن کیخلاف مظاہرے جھڑپوں میں بدل گئے

آسٹریلیا کے شہر میلبرن اور سڈنی میں لوگوں کی بڑی تعداد نے کورونا وائرس کی روک تھام کے لئے لگائی گئی پابندیوں کے خلاف مظاہرہ کیا، حکومت نے مظاہرین کو روکنے کے لئے ہزاروں پولیس اہلکار تعینات کررکھے تھے۔

پابندیوں کے باوجود سینکڑوں افراد مظاہروں کے لئے سڑکوں پر پہنچنے میں کامیاب ہوگئے، میلبرن میں 235 اور سڈنی میں 32 کے قریب افراد کو پولیس نے حراست میں لے لیا۔