کابل: (دنیا نیوز) ذبیح اللہ مجاہد نے کہا ہے کہ افغانستان میں قیام امن کیلئے عمران خان کی کوششیں قابل ستائش ہیں، پاکستان افغانستان کے اندرونی معاملات میں مداخلت نہیں کر رہا۔
افغانستان کے نائب وزیر اطلاعات ذبیح اللہ مجاہد نے نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ بین الاقوامی برادری افغانستان کی نئی حکومت کو تسلیم کرے، ننگرہار، جلال آباد میں حالیہ دہشتگردی کے واقعات کی مذمت کرتے ہیں، افغانستان میں دہشتگردی کے واقعات پر جلد قابو پالیں گے۔ انہوں نے کہا کہ افغانستان کے اندرونی معاملات میں مداخلت کی کسی کو اجازت نہیں، افغانستان میں کسی ملک کی مداخلت نہیں چاہتے۔
ذبیح اللہ مجاہد کا کہنا تھا کہ افغانستان میں مشکلات کے باوجود جلد استحکام پیدا ہو جائے گا، جامع حکومت کی تشکیل کی جانب بڑھ رہے ہیں، کابینہ میں عوام کی خدمت کرنیوالوں کو شامل کریں گے، نئی کابینہ میں اقلیتی برادری کو شامل کیا جائے گا۔