لندن: (دنیا نیوز) برطانیہ میں ڈرائیوروں کی کمی کے باعث ایندھن کا بحران پیدا ہوگیا ہے جس پر قابو پانے کے لیے برطانوی فوج کے دو سو اہلکاروں کو ٹینکر چلانے پر تعینات کردیا گیا
برطانوی میڈیا کے مطابق لندن اور دیگر بڑے شہروں میں گیس اسٹیشنز کے باہر گاڑیوں کی لمبی قطاریں ہیں۔ سپلائی نہ ہونے کے باعث اشیائے خورد و نوش کی کمی کا بھی سامنا ہے۔
برطانوی حکومت نے بیرون ملک سے فوری تین سو ڈرائیور بھرتی کرنے کا فیصلہ کیا ہے تب تک فوجی اہلکار بطور ڈرائیور کام کرتے رہیں گے۔