مصر: دورانِ سجدہ شہری خالق حقیقی سے جاملا، ویڈیو وائرل

مصر: دورانِ سجدہ شہری خالق حقیقی سے جاملا، ویڈیو وائرل

گلف نیوز کے مطابق یہ واقعہ مصری شہر سموحہ میں پیش آیا جہاں ایک سٹور میں شہری کی نماز کے دوران روح قبض ہوگئی۔ سجدے میں شہری کے انتقال کا واقعہ سی سی ٹی وی میں قید ہوگیا جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ شہری رکعت ادا کرتے ہوئے دوسرے سجدے میں ہی دم توڑ جاتا ہے۔

واقعے میں انتقال کرجانے والے شہری کی شناخت احمد السید کے نام سے ہوئی ہے اور وہ 3 بچوں کا باپ تھا۔ واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہے۔