ناروے: تیر کمان سے مسلح شخص کے حملے میں 5 افراد ہلاک، 2 زخمی

Published On 14 October,2021 11:47 am

اوسلو: (دنیا نیوز) ناروے میں تیر کمان سے مسلح شخص کے حملے میں 5 افراد ہلاک، پولیس اہلکار سمیت 2 زخمی ہو گئے، حملہ آور کو گرفتار کر لیا گیا۔

واقعہ ناروے کے قصبے کانگزبگ میں پیش آیا جہاں مقامی سپرمارکیٹ میں تیر کمان سے مسلح شخص نے لوگوں کو نشانہ بنایا، پولیس نے موقع پر پہنچ کر حملہ آور کو گرفتار کر لیا۔

حملے کے محرکات ابھی تک سامنے نہیں آ سکے، پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ کی تحقیقات کر رہے ہیں، حملے میں دہشت گردی کا عنصر ہو سکتا ہے۔
 

Advertisement