امریکی نمائندہ خصوصی برائے افغانستان زلمے خلیل زاد مستعفی ہو گئے

Published On 19 October,2021 10:22 am

واشنگٹن: (دنیا نیوز) امریکی نمائندہ خصوصی برائے افغانستان زلمے خلیل زاد مستعفی ہو گئے، زلمے دوحہ معاہدے پر مکمل عمل درآمد کرانے میں ناکام رہے تھے۔

زلمے دوحہ امن معاہدے میں امریکا کی جانب سے مصالحت کار تھے، طالبان کے کابل پر قبضے پر زلمے خلیل زاد کو شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا، اب تھامس ویسٹ نئے امریکی نمائندہ خصوصی برائے افغانستان ہونگے۔

تھامس ویسٹ حال ہی میں طالبان رہنماؤں سے ملاقاتوں میں شریک رہے، وہ افغانستان سے متعلق امریکی سفارتی کوششوں کو آگے بڑھائیں گے۔
 

Advertisement